گوجرانوالہ اسپتال میں بھیجے گئے 10وینٹی لیٹر خراب نکلے

گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھجوائے گئے 10 وینٹی لیٹرز خراب نکلے، وینٹی لیٹرز پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ قبل ہی بھجوائے تھے۔

وینٹی لیٹرفعال نہ ہونے پر اسپتال انتظامیہ نےضلعی حکومت اور پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا۔ کمشنر نے ایم ایس کو معاملہ پنجاب حکومت اور پی ڈی ایم اے میں اٹھانے کی یقین دہانی کروادی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے کورونا وارڈ میں ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کی وینٹی لیٹرز بڑھانے کی درخواست پر پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ قبل دس وینٹی لیٹرز بھجوائے، لیکن تمام وینٹی لیٹرز خراب حالت میں تھے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم کی کوششوں کےباوجود بھی وینٹی لیٹرز کو فعال نہیں کیاجاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں