CDA میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر CDA میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق کرپٹ افسران سیکٹر 2-11/I اسلام آباد میں پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث پائے گئے ہیں، ایف آئی اے اتحقیقات کے بعد معلوم ہوا اس جعلی الاٹمنٹ میں
سی ڈی اے کے چار افسران محمد علی جونیجو ، فخرالدین، مسعود جیلانی اور محمد حنیف ملوث ہین جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ باقی افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کی گرفتاریاں رات گئے تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان افسران کے خلاف مقدمہ نمبر 03/2021 زیر دفعات 420, 468, 471, A- 477, 34 تعزیرات پاکستان و 47(2)5 انسداد کرپشن ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں