فیصل آباد موٹروے پولیس کا غیر قانونی لائسنس کیخلاف کریک ڈاﺅن‘1129 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری

فیصل آباد،مکوآنہ (حالات نیوز بیورو رپورٹ) موٹروے پولیس کا غیر قانونی لائسنس کے خلاف کریک ڈاﺅن موٹر وے پولیس سیکٹر ایم فور (M4)نی(HID) ایچ آئی ڈی اور(LED) ایل ای ڈی لائٹوں کے خلاف مہم کے دوران 1129 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کردیئے، موٹرو ے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی بیم لائٹیں استعمال کر نے والے اپنی اور دوسروں کی زندگی سے کھیلتے ہیں۔
ایس ایس پی موٹر وے پولیس M-4 چوہدری عطا محمد کے مطابق مہم کے دوران بیم لائٹس استعمال کرنے والی 482 کاروں ،273 بسوں، 232 ہیوی گاڑیوں اور 142 چھوٹی گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بیم ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹیوں کے استعمال سے سامنے والے ڈرائیوروں کی آنکھیں چندھیا جاتی ہیں، یہ صورتحال مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں