اینٹی کرپشن نے سب انسپکٹر ، رجسٹری محرر اور سیکرٹری یونین کونسل کوہزاروں روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

لاہور(حلات نیوز بیورو رپورٹ) محکمہ اینٹی کرپشن نے پولیس سب انسپکٹر ، رجسٹری محرر اور سیکرٹری یونین کونسل کوہزاروں روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،سب انسپکٹر محمد فاروق تھانہ سٹی عارف والا کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق تھانیدار نے ملزم عبدالرﺅف سے دولاکھ رشوت لی۔
سب انسپکٹر محمد فاروق نے ملزم کے خلاف پرچہ خارج کرنے کے لئے بھاری رشوت وصول کی۔
اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکپتن نے سول جج خالد حیات کے ساتھ ٹریپ ریڈ کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا۔فیصل آباد سے ظہیر احمد رجسٹری محرر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے بیس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ ملزم کو ویڈیو میں رشوت لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رجسٹری محرر کو سول جج رانا وحید کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انوار شیرازی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ خوشاب کی یونین کونسل دیاوال سے سیکرٹری یونین کونسل محمد شہناز کو سول جج کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے رشوت کے نشان زدہ پانچ ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں