اسلام آباد پولیس کے گریڈ 11 کے 47 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گریڈ 14 میں سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے گریڈ 11 کے 47 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گریڈ 14 میں سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ہوئی ،ائی جی اسلام آباد نے تمام ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اگلے مرحلے میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس ا?ئی ،جبکہ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے اجلاس منعقد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں