افطاری کا ذائقہ بڑھائیں ہاضمےدار کشمش کی چٹنی سے

افطاری کا ذائقہ بڑھائیں ہاضمے دار کشمش کی چٹنی سے

افطاری کے دسترخوان پر سموسوں پکوڑوں کا ہونا ہر گھر میں لازمی قرار دیا جاتا ہے جبکہ ان کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ساتھ میں اگر لذیذ ہاضمے دار چٹنی بھی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، تو آج کی افطاری میں یہ کشمش کی لذیذ چٹنی  بنانا نہ بھولیے گا۔

کشمش کی چٹنی بنانے کے لیے درکار اجزاء:

کشمش 50 گرام، املی کے پانچ سے چھے دانے، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چمچہ، چینی تین کھانے کے چمچے اور نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب اور استعمال:

چٹنی کے لیے ایک کپ پانی لیں، اس میں کشمش، املی کے دانے، پسی ہوئی کالی مرچ  اور چینی ملا کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں اور آخر میں معمولی سی مقدار میں نمک ڈال لیں۔ 

اب دہی میں چھے سے سات کھانے کے چمچے چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں پہلے سے تیار شدہ بیسن کی بوندیوں کو ملالیں۔

اس کے بعد اس میں کشمش کی چٹنی ڈالیں اور دہی بڑوں کے مصالحے کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔

یہ چٹنی بنا کر فریز کر لیں یا جار میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

کشمش کی اس چٹنی کو سموسوں پکوڑوں کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

حسب ضرورت افطار سے آدھا گھنٹے قبل فریج سے نکال لیں۔

مزید مذیدار کھانوں کی تراکیب جاننے کے لیے وزٹ کریں:

 https://ramadan.geo.tv/category/recipes

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں