پاکستان میں کب کب کتنی ویکسین آئیں؟

جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہونگی: فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں جنوری میں ویکیسن کی پانچ لاکھ خوراکیں آئیں، فروری میں پاکستان میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں آئیں۔

فیصل سلطان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے بتایا کہ مارچ میں ویکسین کی10 لاکھ 60 ہزار خواراکیں پاکستان آئیں جبکہ اپریل میں ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مئی میں ویکیسن کی 67 لاکھ خواراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے جبکہ جون میں ویکیسن کی 63 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 78 فیصد ویکیسن پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے جبکہ اب تک ویکیسن کی 20 لاکھ ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں