وزیر خارجہ شاہ محمود کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جہاں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وبا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وبا کی صورتحال دوسرے علاقائی ممالک کی نسبت بہتر ہے، پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر نظرثانی کی جائے۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کورونا وبا میں پاکستانی شہریوں کا خیال رکھنے پر کینیڈین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں کورونا سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور طلباء کو ویزا سہولیات دینے پر بھی بات کی۔

وزیر خارجہ نے کینیڈین حکومت کی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کے فیصلے کو سراہا۔

اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ مارک گرانو نے کوئٹہ دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے استنبول میں سہ فریقی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی تعریف کی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ اجلاس میں فیٹف کے معاملے پر کینیڈا پاکستان کی معاونت کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈا آنے کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں