کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت 8 ہزار 700 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا : کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت 8 ہزار700 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 8 ہزار 700 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اوسطاً 6 ہزار 700 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز مجموعی ٹیسٹنگ صلاحیت 77 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری لیباریٹریوں میں کورونا کے روزانہ ساڑھے 5 ہزار ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نجی سطح پر کورونا کے یومیہ 1 ہزار 400 ٹیسٹ ہورہے ہیں، بیرون ملک جانے والے افراد کے اوسطاً روزانہ 150 ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں