آپریشنز ڈویڑن اسلام آباد کاپولیس اہلکاروں کی ہر قسم کی تعطیلات منسوخ کرنے کا فیصلہ

،
اسلام آباد (جنرل رپورٹر)زرائع کے مطابق ماسوائے ایمرجنسی اسلام آباد پولیس کی ہر قسم کی تعطیلات تاحکم ثانی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں یہ تعطیلات رمضان المبارک اور عیداالفطر کی سکیورٹی کے سلسلہ میں تعطیلات منسوخ کی گئی ہیں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے باقاعدہ طور پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور حکم نامہ مین کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا جارہے ہیں حکم نامہ کے مطابق زیادہ تر پردیسی لوگ آخری عشرہ میں اپنے آبائی علاقوں میں چلے جاتے ہیں جن کے گھر کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات ہیں،
جرائم کے سدباب کے لئے تمام افسران و جوان ملکر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، افضال احمد کوثر اسلام آباد کو کو محفوظ ترین بنانے میں اسلام آباد پولیس مصروف عمل ہے ڈی آئی جی آپریشن

اپنا تبصرہ بھیجیں