
کراچی سمیت صوبے بھر میں سرکاری اور نجی اسپتالوں میں معمول کے آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت نے احکامات جاری کئے، نجی و سرکاری اسپتالوں میں معمول کی سرجریز اور آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صرف ہنگامی صورتحال کا سامنے کرنے والے افراد کے آپریشن کئےجاسکیں گے، ہنگامی آپریشن سے قبل مریض کا کورونا کا ٹیسٹ لازمی ہوگا، کورونا کےمریضوں میں اضافے پرآکسیجن کی کمی کو برقرار رکھنا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کینسرکے مریضوں کاعلاج اور آپریشن معمول کے مطابق ہی چلے گا، اسپتالوں میں مریضوں سے ملنےوالے تیمارداروں پر بھی پابندی ہوگی۔