ویڈیو اسکینڈل پر گیلانی کی نااہلی کا کیس، سماعت ملتوی

ویڈیو اسکینڈل پر گیلانی کی نااہلی کا کیس، سماعت ملتوی

الیکشن کمیشن میں ویڈیو اسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےویڈیواسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سےمتعلق کیس کی سماعت کی، ویڈیو میں موجود ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ کیا ایم پی ایز کی طرف سے کوئی آیا ہے؟

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا جواب موصول ہوا ہے۔

سماعت کے دوران ایم این اے جمیل احمد خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے بحث کے لیے وقت مانگ لیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سید یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں