سندھ پولیس میں 5 روز میں کورونا کے 4 کیسز مثبت

سندھ پولیس میں 5 روز میں کورونا کے 4 کیسز مثبت

کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ پولیس میں صورتحال میں بہتری آئی ہے  گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا کے 4 کیسز مثبت آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 389 ہوگئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 27 ہے اور اب تک 6ہزار 388 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔

سندھ پولیس نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں