سندھ، دفاتر میں 50فیصد اسٹاف کی روٹیشن پالیسی تبدیل

سندھ، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کی روٹیشن پالیسی تبدیل

سندھ حکومت نے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے اہم فیصلے کر لیے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کی روٹیشن پالیسی ختم کر کے 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلانے کی اجازت دی  گئی ہے۔

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں صرف 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق 29 اپریل سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جائیگی۔

اس سے قبل دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو روٹیشن پالیسی کے تحت بلایا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں