45

اسلام آباد،قبضہ مافیا گروپ کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ ترنول پولیس نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی ڈی 17 کے مالک سعد علی ،ایاز احمد اور دیگر کے خلاف سرائے مادھو میں 281 کنال زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بیواو¿ں ، کشمیری مہاجرین کی زمینوں پر قبضہ کر کے ایک معمولی منشی ایاز احمد جو کہ اب ملک ایاز کے نام سے مشہور ہے ارب پتی بن گیاایاز جو کہ کچھ عرصہ پہلے تک یونس خان مرحوم کا منشی ہوا کرتا تھا آج یونس خان کے بیٹے سعد علی کے ساتھ ملکر غریبوں، بیواو¿ں اور کشمیری مہاجرین کی زمینوں پر قبضہ کر کے ارب پتی بن گئے شہر اقتدار میںمحکمہ مال اور سی ڈی اے اہلکاروں کی مدد سے یہ اور ان جیسے دیگر قبضہ گروپس زمینوں کے قبضہ مین ملوث ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے ایکشن لینے پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں زورو شورسے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں