حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

حکومت نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تکنیکی ماہرین، انجینئرز آج اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد ہی اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے آکسیجن کس حد تک ممکن ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کا آکسیجن پلانٹ پندرہ ہزار دوسو کیوبک میٹرفی گھنٹہ پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ اب تک بند پڑا ہے۔

کچھ ماہرین کے خیال میں آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسٹیل ملز کا مین پلانٹ چلانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آکسیجن گیس سیلنڈرز کی کمی ہونے پر سیلنڈرز مینوفیکچرنگ بھی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں