کراچی میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 56 دکانیں سیل

کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 56 دکانیں سیل کردیں جبکہ 4 دکاندار گرفتار کرلیے۔

مہنگی اشیا بیچنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 32 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 افراد کو پانچ ،پانچ سو روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 7 روز میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 7 روز میں کراچی میں 30 ہزار 152 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں