حلیم عادل نے لاک اپ سے مردہ ملنے والے نوجوان کا معاملہ اٹھا دیا

سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے ٹنڈوالہٰ یار میں لاک اپ سے مردہ ملنے والے نوجوان کا معاملہ اٹھا دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئی جی سندھ مقتول بابر خانزادہ کے قتل میں ملوث دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر خانزادہ کو ٹنڈوالہٰ یارمیں سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی پھندہ لگی لاش جوڈیشل لاک اپ اے سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈوالہٰ یار سے برآمد ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں