وینٹی لیٹرز، آکسیجن بیڈز کو فوری بڑھایا جائے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار نے آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں