اسلام آباد:67 فیصد بیڈز پر کورونا مریض زیرِ علاج

اسلام آباد :67فیصد بیڈز پر کورونا مریض زیر علاج

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے 16 نجی و سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 86 بیڈز مختص کردیے گئے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے 786 بیڈز میں سے 517 پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 67 فی صد سے زائد بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 119 وینٹی لیٹرز میں سے 60 پر مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے پمز اسپتال میں 183 بیڈز میں سے 150 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق آئی ایچ آئی، ٹی سی کے 105 بیڈز میں سے 88 پر کورونا مریض ہیں، پولی کلینک اسپتال میں 47 بیڈز میں سے 30 پر کورونا مریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں