مردان اور لوئر دیر میں لاک ڈاؤن لگانے کا امکان

مردان اور لوئر دیر میں لاک ڈاؤن لگانے کا امکان

سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ مردان اور لوئر دیر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ ہوئی تو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سید امتیاز حسین شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا ہے کہ مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کر رہے۔

واضح رہے پشاور کے شہر مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ دیر لوئر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں