آج سے 60 تا 64 سال کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن

آج سے60 تا 64 سال کےافراد کی واک ان ویکسی نیشن

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آج سے ساٹھ سے چونسٹھ سال تک کی عمر کے افراد کے لیے بھی واک اِن ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پینسٹھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسی نیشن پہلے ہی جاری ہے، ساٹھ اور اس سے زیادہ عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسی نیشن سینٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔

ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو کورونا کو ناں، ویکسین کو ہاں کہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سائنو فارم کورونا ویکسین کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں