آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی تیسرے نمبر پر

آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی تیسرے نمبر پر

ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلودہ شہروں کی فہرست میں بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے اور روسی شہر کراسنویارسک دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔

رپورٹ کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں