وزیراعلیٰ پنجاب نے 1 ارب کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے 1 ارب کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 1 ارب روپے سے زائد کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تونسہ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 سینٹر اور تھانے کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔

انہوں نے اس موقع پر 1 ارب روپے سے زائد کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کنگ نالہ پراجیکٹ اور کوٹ قیصرانی میں کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترقی کی یکساں پالیسی کے تحت دور دراز علاقوں تک سہولتیں پہنچانا ہمارا مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں