تشویشناک کورونا مریض گذشتہ جون سے زائد ہیں: اسد عمر

تشویشناک کورونا مریض گذشتہ جون سے زائد ہیں: اسد عمر

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد گزشتہ برس جون کی نسبت اب 30 فیصد زائد ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتِ حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وباء کی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور یہ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ ہم لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہیں۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ان کے نتائج اچھےآئیں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں