مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز کل کراچی آئیں گی

مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز کل کراچی آئیں گی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کراچی میں مفتاح اسماعیل کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 249 میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، مریم نواز کل شام 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔

ن لیگی نائب صدر کل رات مفتاح اسماعیل کے گھر سے ریلی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن جائیں گی اور وہاں چاندنی چوک پر جلسے سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اتوار کو کراچی میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں