یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں کھانے کا سامان لانے کی اجازت دینے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین میں آباد یہودی دہشت گردوں کی ایک نمائندہ تنظیم ٹمپل مائونٹ ورثہ نے اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ صیام میں مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والے یہودی آباد کاروں کو اپنے ساتھ کھانے پینے کے سامان کے صندوق لے جانے کی اجازت فراہم کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹمپل مائونٹ گروپ کے ڈائریکٹر ٹومی نیزانی نےایک بیان میں کہا کہ یہودی آبادکاروں کو حرم قدسی میں تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادت کیلیے داخلے کی اجازت دینا کافی نہیں۔ ہمیں وہاں پر کھانے پینے کا سامان ساتھ لے جانے اور

مسجد کیاندر بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہودیوں کو مسجد اقصی میں کھانے پینے کی اشیا لے جانے کی اجازت دینے سے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔خیال رہے کہ یہودی انتہا پسند لیڈر عکیفا یوئیل یو ٹمپل مائونٹ گروپ کا طلبا ونگ ہے جمعرات کو یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی میں داخل ہوا۔ وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی لایا تھا۔ اس نے مسجد اقصی کے مشرقی حصے میں یہودی آباد کاروں کی کھانے پینے میں مصروفیت کی ایک تصویر بھی فیس بک پر شائع کی۔یہودی آبادکاروں کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب 28 رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقعے پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد قبلہ میں جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں