ایک ہفتے کے دوران مزید 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (این این آئی)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ،مجموعی شرح 17اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ادادہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،رواں ہفتے13اشیاء کی قیمتوں میں کمی 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن کیفی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ،فی کلو مٹن کی قیمت

1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بیف 4 روپے آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں تازہ دودھ،چاول خشک دودھ مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے تک سستے ہو گئے،ایک ہفتے میں فی درجن انڈے 10 روپے تک سستے ہو گئے،مرغی کا گوشت،ایل پی جی ،دال ماش ،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں