پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اعزاز پانے والی پہلی ٹیم بن گئی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی بولرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔ پی سی بیکی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کیا آپ جانتے ہیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔ٹوئٹ میں شائقین کرکٹ سے یہ بھی سوال

کیا گیا کہ آج ہمارے بولرز اس ایک ہزار کے ہندسے میں کتنا اضافہ کریں گے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں