’’بھاگو سب بھاگو‘‘ بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑنا شروع کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی /آن لائن )بھارتی انڈسٹری کے سٹارز بھی بھارت چھوڑ کر جانا شروع ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان بھارت سے نیویارک روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان بھارت سے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔گوری خان ماں اور بیٹے آریان کی ممبئی ائیرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا ہے کہ ’’بھاگو بھگوڑو بھاگو‘‘ اور ان کو آتا ہی کیا

ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وباء کی دوسری اور کہیں تیسری لہر نے تباہی مچا دی ہے روزانہ کی بنیاد پر 3لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے کرونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز سامنے آنے کا نیا ریکارڈ بنا ہے جس میں 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 85 ہزار 284 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 14 ہزار 868 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار 649 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کےمطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 84 ہزار 226 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 69 ہزار 121 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 48 ہزار 237 مریضاسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 962 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار 658 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 86 ہزار 928 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 مریض سامنے آ چکے ہیں۔‎دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائیتشویشناک ہو گئی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کئی مریض جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فْٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلم کمیونٹی سے رمضان المبارک میں اس وبا سے نجات کی دعا کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار مسلم کمیونٹی سے کورونا وائرس سے نجات کے لیے رمضان المبارک میں خصوصی دعا کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ ویڈیو میں موجود پولیس اہلکار نے مسلم کمیونٹی کے لیے رمضان المبارک کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ آپ سب کی مراد پوری کرے۔ہم درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ نماز ادا کرتے ہیں، برائے مہربانی اللہ تعالیٰ سے گزارش کیجئیے کہ یہ کورونا جو ہمارےلوگوں کو لے کر جا رہا ہے، تکلیفوں میں ڈال رہا، اْس کو ختم کر دے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں نے سْنا ہے کہ تراویح کی نماز میں مانگی جانے والی دعا جلدی سنی جاتی ہے لہٰذا آپ تہہ دل سے نماز میں یہی مانگیں کہ کورونا ہمارے شہر اور ملک سے چلا جائے۔ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کئی مریض جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فْٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں