کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے زائد

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے زائد ہوگی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فیصل آباد میں شرح 16 فیصد ہوچکی ہے۔

صوبے میں کورونا کیسز کی شرح تقریباً 12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری طرف کراچی اور حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 9 فیصد اور حیدر آباد میں 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں